بنگلورو،28/اپریل(ایس اونیوز) ریاستی چیف انتخابی افسر منوج کمار مینا نے بتا یا کہ 10 مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ریاست بھر میں 5.31کروڑ ووٹرس اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ جاریہ ماہ کے آخر سے ووٹرس سلپ اور باقی3.5لاکھ ووٹرس کے شناختی کارڈس تقسیم کر دئے جائیں گے۔
اخباری کانفرنس کے دوران تفصیلات پیش کر تے ہو ئے منوج کمار مینا نے بتا یا کہ 15جنوری کو جاری ووٹر فہرست میں 5.30کروڑ ووٹرس مو جود تھے، جس کے بعد 16.04لاکھ ووٹرس نے اپنے ناموں کا اندراج کر وایا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ووٹر فہرست میں 2.67کروڑ مرد،2.64کروڑ خواتین اور4,927تیسری جنس کے ووٹرس شامل ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ پہلی مر تبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کی تعداد11.71لاکھ ہے،جن میں 6.45لاکھ مرد،5.26لاکھ خواتین اور 181تیسری جنس کے ووٹرس شامل ہیں۔
ریاستی انتخابی افسر نے بتا یا کہ25/اپریل تک37.94لاکھ ووٹرس کو شناختی کارڈس تقسیم کئے گئے ہیں،باقی مو جود3.50لاکھ ووٹرس کو جاریہ ماہ کے آخر تک ان کے شناختی کارڈس تقسیم کر دئے جائیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست اور ملک کے مختلف مقامات میں 561محکمہ جات کے دفاتر میں جملہ47,488سرویس ووٹ ہیں،تمام سرویس ووٹرس کے لئے پوسٹل بیلٹ روانہ کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ سرویس ووٹرس کا پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کی صبح8بجے یا اس سے قبل انتخابی افسر تک پہنچ جانا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ بلگاوی ضلع میں 20,424سرویس ووٹرس مو جود ہیں، اس کے بعد باگل کوٹ میں 3,262سرویس ووٹرس موجود ہیں۔ریاستی چیف انتخابی افسر نے بتا یا کہ ووٹرس کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر پولنگ بوتھس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل جہاں 58,282پولنگ بوتھس ریاست بھر میں قائم تھے، اب ان کی تعداد میں 263کا اضافہ کئے جانے کے بعد پولنگ بوتھس کی جملہ تعداد 58,545ہو چکی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ2018کے انتخابات میں پولنگ بوتھس کی تعداد56,696تھی۔انہوں نے بتا یا کہ پولنگ بوتھس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پولنگ کے دن ووٹرس کو بیٹھنے کے لئے کرسیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شامیانہ بھی ڈالا جائے گا۔
انہوں نے بتا یا کہ چند اضلاع میں ریسٹ روم(آرام کرنے والا کمرہ) کے لئے ووٹرس کو ٹوکن جاری کئے جائیں گے۔ منوج کمار مینا نے بتا یا کہ اس مرتبہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے جملہ 1لاکھ15 ہزار709بیلٹ یونٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے،ان کے علاوہ82,543 کنٹرول یونٹ،89,379وی وی پیاٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ16 اسمبلی حلقوں میں 15سے زیادہ امیدوار ہونے کی وجہ سے ایسے اسمبلی حلقوں میں دو بیلٹ یونٹس کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بندوبست کے لئے80,459پو لیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ریاستی چیف انتخابی افسر نے بتا یا کہ اسمبلی انتخابات میں جملہ2,615امیدوار میدان میں ہیں جن میں 2,429مرد اور183خواتین اور ایک تیسری جنس کا امیدوار شامل ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بلاری سٹی اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ24امیدوار ہیں،ہوسکوٹہ میں 23، چترا درگہ میں 21اور یلہنکا حلقہ میں 20امیدوار میدان میں ہیں۔
انہوں نے بتا یا کہ دیو درگا، ترتہلی، کنداپور،کوپا،منگلور،بنڈوال اسمبلی حلقوں میں 5سے کم امیدوار میدان میں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست میں اس مرتبہ99,529ووٹرس اپنے مکان سے ہی ووٹ کرنے کا الیکشن کمیشن نے موقع فراہم کیا ہے،جن میں 80,250 ووٹرس80سال سے زیادہ عمر کے ہیں، جبکہ19,279معذورووٹرس شامل ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بنگلور ساؤتھ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 6.95لاکھ ووٹرس ہیں،جبکہ شنگیری اسمبلی حلقہ میں سب سے کم1.70لاکھ ووٹرس اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ دیگر ممالک میں مقیم ہندوستانی (این آر آئی) ووٹرس کی تعداد3,048ہے،ان میں 2,172مرد اور875خواتین ووٹرس شامل ہیں۔
انہوں نے بتا یا کہ 18سے19سال کی عمر کے11.71لاکھ نوجوان ووٹرس موجود ہیں،جن میں 6.45لاکھ لڑکے اور5.26لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست بھر میں 5.71لاکھ معذور ووٹرس ہیں جن میں 3.35لاکھ مرد،2.35لاکھ خواتین اور61تیسری جنس کے ووٹرس شامل ہیں۔